مولانا فضل الرحمن کا دھرنا گناہ ہے : حمزہ علی عباسی
11 اکتوبر 2019 (14:09) 2019-10-11

کراچی : معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دیدیا۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فضل الرحمان ناموس رسالتﷺ  اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں۔ آخر کیوں ؟۔ اداکار نے تنقید کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان اقتدار میں سے حصہ چاہتے ہیں اس کے باوجود جانتے بوجتے ہوئے بھی لوگوں کو گمرہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللہ پاک ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت اور پیسے کے دم پر بے وقوف بناتے ہیں، کیا منظر ہے کہ پی پی پی، (ن) لیگ فوج اور عمران خان سے خائف لوگ جو خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں اور فضل الرحمان کی ریلی کی تائید کررہے ہیں تاکہ اپنا مستقبل بچاسکیں یا احتساب سے تھوڑی فرصت پاسکیں۔


ای پیپر