نواز شریف کی پیشی پر طلال چوہدری گر گئے
11 اکتوبر 2019 (13:11) 2019-10-11

لاہور: احتساب عدالت میں نوازشریف کی پیشی کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی،ٹیبل ٹوٹنے سے لیگی رہنما نیچے گرگئے۔

نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تو لیگی کارکنان اور رہنما وں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، کارکنان نے احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی جس نے کارکنان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر کئی کارکنان کمرہ عدالت کے اندر بھی جا پہنچے جہاں انتہائی بدنظمی پیدا ہوگئی اور دھکم پیل کے باعث کمرہ عدالت میں رکھی ٹیبل بھی ٹوٹ گئی۔ٹیبل ٹوٹنے سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نیچے آگرے۔


ای پیپر