'عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کے بحران کو کیسے نظر انداز کر سکتا ہے'

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی عالمی میڈیا پر تنقید، ٹویٹ کیا کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈ لائن بنا رہا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کے بحران کو کیسے نظر انداز کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے 80 لاکھ کشمیر یوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ 2 ماہ سے زائد عرصے سے ذرائع ابلاغ کی مکمل تالہ بندی اور بچوں/سیاسی قائدین سمیت ہزاروں کو قید میں ڈال کر کشمیر میں انسانی المیے کا جنم ہو رہا ہے۔ 3 دہائیوں میں حق خودارادیت، جس کا سلامتی کونسل کی قرادادوں کے ذریعے وعدہ کیا گیا تھا، کیلئے جدوجہد کرنے والے 1لاکھ کشمیری قتل کئے جاچکے ہیں۔
میں حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہےمگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں ہی چرا لیتا ہے۔ کشمیر عالمی طور پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،بھارت نے9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصورکرکےجس پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 11, 2019