ترکی میں حکومت پر تنقید کرنے والے 78صحافی گرفتار
11 اکتوبر 2019 (11:07) 2019-10-11

استنبول: ترکی میں پولیس نے شام میں جاری فوجی کارروائی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام میں فوجی یلغار کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنے والے 78 صحافیوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ ان میں ایک مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر بھی شامل ہیں۔ ترکی کے مشہور صحافی ہکان دیمیر پر سفر کرنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ اس سے قبل انہیں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر رہا کرتے ہوئے ان کانام ای سی ایل میں ڈال گیا ہے۔

حملے کے ناقدین کی گرفتاریوں کے بارے میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 78 لوگوں کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہی۔یہ نام نہاد صحافی عوام میں نفرت اور عداوت کو جنم دینے کے لیے سیاہ پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔ انہوں نے شام میں جاری 'آپریشن بہار' کے دوران اپنی فوج کو بدنام کرنے کیلیے من گھڑت افواہیں پھیلانے کی کوشش کی تھی۔


ای پیپر