فائل فوٹو

شہباز شریف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان پر ناخوش
11 اکتوبر 2019 (10:11) 2019-10-11

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان پر ناخوش ہیں، صدر ن لیگ نے ان کی میڈیا ٹاک کا بھی نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں شہباز شریف نے کہا بڑے بھائی گزارشات نہیں سن رہے، مارچ میں بھرپور شرکت کا نقصان ہو گا، شہباز شریف ، نواز شریف سے ملاقات کیلئے جیل نہیں پہنچ سکے۔

اختلافات کی خبریں مسترد کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا آخری فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے، کل یا پرسوں تک حتمی اعلان کر دیں گے، شریف برادران سے متعلق خبریں کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت نہیں۔


ای پیپر