فائل فوٹو

نواز شریف کو چوہدری شوگرملز کیس میں احتساب عدالت پیش کیا جائے گا
11 اکتوبر 2019 (09:42) 2019-10-11

اسلام آباد: ایک اور جمعہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے ایک اور مشکل، نواز شریف کو چوہدری شوگرملز کیس میں آج صبح احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیلئے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد سماعت کریں گے، عدالت کے اطراف کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی دوبارہ نیب کورٹ پیشی تاریخی المیہ ہے، نواز شریف کو اس طرح احتساب عدالت لانا زیادتی ہے، وہ سیاست کا سرچشمہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات کی بات درست نہیں۔


ای پیپر