جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا
11 اکتوبر 2018 (23:47) 2018-10-11

اسلام آباد :سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر معطل ہونے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا سپریم جوڈیشل کونسل کا میری معزولی کا فیصلہ غیر متوقع نہیں۔

انہوں نے کہا تقریباً تین سال پہلے سرکاری رہائش گاہ کی مبینہ آرائش کے نام پر بے بنیاد ریفرنس بنایا گیا، سرکاری رہائش گاہ کی آرائش کے متعلق ریفرنس سے کچھ نہ ملا تو خطاب کو جواز بنا لیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا میرے مطالبے اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود یہ ریفرنس کھلی عدالت میں نہیں چلایا گیا، نہ ہی میری تقریر میں بیان کیے گئے حقائق کو جانچنے کیلئے کوئی کمیشن بنایا گیا۔انہوں نے کہا میں اپنا تفصیلی مو¿قف بہت جلد عوام کے سامنے رکھوں گا۔


ای پیپر