تحریک انصاف حکومت نے معاشی سونامی چھوڑ دیا :بلا ول بھٹو
11 اکتوبر 2018 (22:12) 2018-10-11

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی سونامی چھوڑ دیا ہے ،ملک کے معاشی حالات عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کا بُرا حال کر دیا ،ان کا کہنا تھا معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کا اجلاس طلب کیا تھا ،پی ٹی آئی نے معاشی سونامی چھوڑ دیا ہے ، حکومت چلانے کا طریقہ یہ نہیں ،سی پیک پر بھی غیر ذمہ دارانہ بیا نات دئیے جا رہے ہیں ،حکومتیں جھوٹ بولنے سے نہیں چلائی جا سکتیں ،گیس کی قیمتوں میں 140فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ کہیں پاکستان کو بلیک لسٹ نہ کر دیا جائے ،خان صاحب سے عوام کو بہت امیدیں تھیں ،دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ کہاں گیا ،انہوںنے کہا یہ کس قسم کا نیا پاکستان ہے جہاں سب سے زیادہ عام عوام متاثر ہو رہے ہیں ۔

چیف جسٹس کے حوالے سے بات کر تے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کو تھرمیں خوش آمدید کہتے ہیں ،ہم نے 5سالوں میں تھر کو بہت ریلیف دیا ہے ہم تھر کو 20سال آگے لے آئے ہیں ۔


ای پیپر