دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈرا
11 اکتوبر 2018 (18:49) 2018-10-11

دبئی :پاکستان آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ کے آخری روز انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا،462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 362 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ کی سنچری نے کینگروز کو ناکامی سے بچایا، یاسر شاہ نے 4محمد عباس نے 3کھلاڑی آوٹ کئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔پاکستان کو آخری روز میچ جیتنے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں تاہم آسٹریلوی ٹیم دفاعی انداز اپناتے ہوئے ٹیسٹ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے آخری روز کا کھیل ختم ہونے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آو¿ٹ ہوئے، انہیں یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر