آخر کار احمد شہزاد کیلئے قدرے اچھی خبر آہی گئی

11 اکتوبر 2018 (17:03) 2018-10-11
لاہور:پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے ڈوپنگ سکینڈل میں4ماہ پابندی کا شکار اوپنر احمد شہزاد کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
خبر پڑھیں:بچے کی پیدائش پر 10روز کی سرکاری چھٹیاں
ترجمان پی ایس ایل کے مطابق احمدشہزاد کو پی ایس ایل4کیلئے کھلاڑیوں کے پول میں شامل کرلیا ہے۔ احمدشہزاد پر ڈوپ ٹیسٹ کیس میں4ماہ کی پابندی عائدہے۔ احمدشہزاد کی پابندی10نومبرکوختم ہوجائیگی۔ترجمان پی ایس ایل نے واضح کیا کہ احمد شہزاد گولڈ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔پی ایس ایل تھری میں احمد شہزاد ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ پی ایس ایل فور کیلیے احمد کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے،ریلیز کرنے یا ان کے بدلے کسی اور کھلاڑی کو لینے کافیصلہ بعد میں ہوگا۔
خصوصی فیچرز