فوٹوبشکریہ فیس بک

”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“174 ممالک سے 2 لاکھ افراد نے فارم ڈاﺅن لوڈ کر لئے
11 اکتوبر 2018 (15:30) 2018-10-11

اسلام آباد : نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیا جس کی قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور یہ فارم قومی شناخت کے ادارے نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 174 ممالک سے 2 لاکھ افراد نے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی، ایک سکینڈ میں 10 ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ عارضی طور پر متاثر ہوئی، پہلے گھنٹے میں 62 ہزار فارم ڈاﺅن لوڈ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔ فارمز 22 اکتوبر سے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر