فوٹوبشکریہ فیس بک

ملکی معاشی حالت ابتر ہے، اِس کو سدھارنے کیلئے کئی سال در کار ہوں گے: عمران خان
11 اکتوبر 2018 (14:19) 2018-10-11

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالت کئی دہائیوں سے ابتر ہے اِس کو سدھارنے کے لئے کئی سال در کار ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر کھا لیے گئے اور پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزارت خزانہ سے قرض کی رقم خرچ کرنیکی تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن ٹرین کیلئے مزید قرض لینا پڑے گا۔ مُلک کو تباہ کرنے کے لئے جنرل ضیاء سے لیکر اب تک کی تمام حکومتیں ذمہ دار ہیں۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگِ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں۔ یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کرے گا۔

اسی منصوبہ سے 60 لاکھ نوکریاں اور تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔

 

 

 


ای پیپر