فوٹوبشکریہ فیس بک

سٹاک مارکیٹوں میں مندی، سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر ڈوب گئے
11 اکتوبر 2018 (11:05) 2018-10-11

کراچی :پاکستانی کرنسی نیچے گرنے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان سمیت ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا، سٹاک ایکس چینج میں دوران کاروبار 135 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 38 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان کے ساتھ ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی، جاپانی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کمی ہوئی جس سے سرمایہ داروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 986، سنگاپورسٹاک مارکیٹ میں 158 اور چین کی سٹاک مارکیٹ میں 131 پوائنٹس کمی ہوئی، مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر