فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب کو پٹرول سے 7 ماہ میں 487 ارب ریال کی ریکارڈ آمدن
11 اکتوبر 2018 (10:49) 2018-10-11

ریاض: سال 2018ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران سعودی عرب کو تیل برآمدات سے 487ارب ریال کی ریکارڈ آمدنی ہوئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیرل تیل کی اوسط قیمت 69.7 ڈالر رہی اور گزشتہ برس کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 1.6 فیصد تیل زیادہ برآمد کیا گیا۔

2017ء کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں تیل آمدنی 37.6 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 2017ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران تیل سے 354.3 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔ 2018ء میں 133 ارب ریال کی آمدنی زیادہ ہوئی۔


ای پیپر