Malaysia Pilot Stall
11 نومبر 2020 (18:31) 2020-11-11

ملائیشیا: ملازمت سے برطرف پائلٹ نے نوڈلز فروخت کرنے لگا، راتوں رات مقبولیت کی بلندیوںپر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے باعث پوری دنیا میں معیشت بُری طرح متاثر ہوئی ،جس میںسب سے زیادہ نقصان ائیر لائنز کمپنی کو بھی اُٹھانا پڑا ،دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی بڑی بڑی ائیر لائنز نے متعدد ملازمین کو فارغ کر دیا ۔ایسا ہی ایک واقع ملائیشیا میں بھی پیش آیا جہاں عالمی وبا کے باعث ملائیشین ائیر لائن نے کئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ،ان برطرف ملازمین میں ایک کیپٹن نے ایسا انوکھا کام شروع کر دیا جس کے بعد وہ راتوں رات مشہور ہو گیا۔

ملائیشین پائلٹ آذرن محمدزواوی نے ملازمت سے برطرفی کے بعد فارغ رہنے سے بہتر نوڈلز فروخت کرنا شروع کر دئیے ،'آذرن ' کی اہلیہ نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جس کے بعد  وہ دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوتے چلے گئے،ان کا اسٹال اب 'کیپٹنز کارنر کے نام سے مشہور ہو چکا ہےاور دن بھر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے ۔

ملائیشین ائیر لائنز کے برطرف ہونے والے پائلٹ کی وجہ شہرت ان کی وہ وردی بنی جو وہ جہاز چلاتے وقت استعمال کرتے تھے ،اب وہ اپنے سٹالز پر اپنی اُسی پائلٹ کی وردی میں ملبوس نظر آتے ہیں جو انہیں دوسرے سٹالز سے قدر ے مختلف رکھتی ہے ۔


ای پیپر