نواز شریف کی کتنے ارب میں ڈیل ہوئی ؟جانئے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے
11 نومبر 2019 (22:06) 2019-11-11

لاہور : نواز شریف کی ڈیل سے متعلق خبریں اکتوبر سے جاری ہیں ،جس میں متعدد صحافیوں نے اس خبر کو بریکنگ نیوز سے چلایا کہ نواز شریف کی بیرون ملک جانے کیلئے 12سے 14ارب کی ڈیل ہو چکی ہے ،جس پر سپریم کورٹ نے ایکشن لیتے ہوئے صحافیوں سے جواب بھی طلب کر لیا ۔

وزیر اعظم عمران خا ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نجی ٹی وی پروگرام میں بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی افواہیں پھیلانے والی مشینیں بہت زیادہ ایکٹو ہوتی ہیں ،جو کوئی نہ کوئی خبر چلا کر ریٹنگ حاصل کرتے ہیں ۔

عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی ،اور اس دفعہ بھی کوئی ڈیل نہیں ہو ئی ،صرف انسانی ہمددری کی بنا پر نواز شریف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ،صحافی نے جب سوال پوچھا کہ کیا کوئی پیسہ نہیں لیا گیا ؟جس کے جواب میں چوہدری سرور نے واضح کیا کہ ان کے علم میں آج تک ایسی کوئی بات نہیں آئی کہ نوازشریف سے کوئی پیسے دئیے ہیں یا وصول کیے گئے ہیں ۔


ای پیپر