ملک لوٹنے والوں کو کیسے معاف کر سکتا ہوں:عمران خان
11 نومبر 2019 (18:45) 2019-11-11

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ اور اسلام کا تصور ،تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مجھ میں رحم نہیں،ملک لوٹنے والوں کو کیسے معاف کر سکتا ہوں ،کبھی چور اور ڈاکوﺅں پر بھی رحم کیا جاتا ہے ،انہیں تو سزا ملنی چاہیے ۔

عمران خان نے کہا رحم تو کمزور ،غریب ،پسے ہوئے طبقات ،معذوروں ،یتیموں اور بیواﺅں کیلئے ہوتا ہے ،ڈاکوﺅں پر کون رحم کرتا ہے ،عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کو عوام ہی معاف کر سکتے ہیں ،ناانصافی کی وجہ سے معاشرے سے میرٹ ختم ہو جاتا ہے ،معاشرہ دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ خیرات دیتے ہیں ،ٹیکس کی شرح انتہائی کم ہے ،انہوں نے کہا اگر ریاست کے پاس پیسہ نہیں ہو گا تو ملک کیسے چلے گا ،ریاست چلانے کیلئے ہمیں ٹیکس دینا ہو گا ،ہمیں ریاست کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا نا چاہیے ۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کرپٹ نظام میں ہر جگہ معافیاز موجود ہیں اور ہمیں جدوجہد کے ذریعے ان کو شکست دینا ہوگی تاکہ ملک کو ترقی دیں۔


ای پیپر