نواز شریف کی روانگی میں تاخیر رسک ہے : ڈاکٹر عدنان
11 نومبر 2019 (18:04) 2019-11-11

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیررسک کا باعث بن سکتا ہے، بیرون ملک ان کی بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل بورڈز کی رائے کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا چاہیے، بیرون ملک ان کی بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا، نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر رسک کا باعث بن سکتا ہے۔


ای پیپر