آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری
11 نومبر 2019 (17:41) 2019-11-11

دبئی : آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بلے بازی میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

دبئی سے جاری ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم بطور بیٹسمین ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں، ایرون فنچ دوسرے، ڈیوڈ میلن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بولنگ رینکنگ میں راشد خان پہلے، مچل سیٹنر دوسرے، عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان کی بطور نمبر پانچ بولر پوزیشن ہے۔

پاکستان کے خلاف بہترین بولنگ کارکردگی دکھانے کا انعام آسٹریلوی بولر ایشٹن ایگر کو مل گیا، وہ 57 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، اب ایشٹن ایگر نویں نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔


ای پیپر