پی ٹی آئی کی حکومت میں دنیا بھر سے 4637 پاکستانی قیدی رہا
11 نومبر 2019 (17:15) 2019-11-11

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سال دنیا بھر سے 4637 پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر سے 4637 قید پاکستانیوں کو سفارتی کوششوں سیرہا کروایا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق آذربائیجان سے 4،بنگلہ دیش سے3،بلغاریہ سے 13،کمبوڈیا سے 5،چین سے 4،فرانس سے 12،بھارت سے 50،انڈونیشیا سے 3،ایران سے 3،قبرص سے 6،لیبیا سے 167،ملائشیا سے 782،مالدیپ سے2،سعودی عرب سے 1594،جنوبی افریقہ سے 4،متحدہ عرب امارات 1873،امریکہ سے 25،قطرسے53،تھائی لینڈ سے 17،فلپائن سے 5،پولینڈ سے7،نیپال سے 4 اور ماریشس سے 1 پاکستانی قیدی کو رہا کیا گیا ۔

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت اعلان کے بعد سعودی عرب سے 1594پاکستانی شہری رہا کئے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے1873،ملائشیا سے782 ،لیبیا سے 167،بھارت سے50 اور امریکہ سے 25 پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔


ای پیپر