نواز شریف کو بیرون ملک بھیجا جائے یا نہیں:فواد چوہدری اندرونی کہانی سامنے لے آئے
11 نومبر 2019 (17:05) 2019-11-11

لاہور :فوادچوہدری نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے کابینہ کی اندرونی کہا نی سامنے لے آئے ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متعدد اراکین نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے حامی نہیں ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں سب وفاقی وزراءکا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر حامی ہونا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہو گی لیکن کابینہ کو تاحال نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی۔


ای پیپر