فائل فوٹو

آصف زرداری کیلئے نجی میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا
11 نومبر 2019 (16:02) 2019-11-11

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے نجی میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ کا سابق صدر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ، آصف زرداری کا بلڈپریشر، شوگر لیول بدستور کنٹرول میں نہیں آ رہا۔

سابق صدر کی ڈاکٹرز کو گردن و کمر میں شدید تکلیف کی شکایت، اعصابی دباؤ، کپکپاہٹ اور جسمانی کمزوری کی بھی شکایت کی۔


ای پیپر