ای سی ایل سے نام نکالنا ایک پروسیس ہے: فردوس عاشق اعوان
11 نومبر 2019 (14:59) 2019-11-11

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے، حکومت خود کسی کا نام ڈالتی ہے نہ نکال سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈاکٹرز سیاستدان نہیں، کم از کم ان پر اعتماد کرلینا چاہیے، عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، آصف زرداری کے علاج کے حوالے سے عدالتوں میں درخواست دی جائے۔ عدالتوں، نیب کی سفارشات پر نام ڈالا اور نکالا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے تھے نواز شریف، زرداری کیساتھ مولانا کا اسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو، مولانا کے کھلاڑی گرائونڈ میں موجو دمگر نڈھال ہیں، کارکن میدان میں، مولانا بستر آرام میں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں، مولانا کو فل ٹاس دی، انہوں نے کریز سے نکل کر چھکے لگائے۔


ای پیپر