فائل فوٹو

رابی پیر زادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کر دیا
11 نومبر 2019 (14:32) 2019-11-11

لاہور :اپنی نازیبا ویڈیوز کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا‘ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں سے شئیر کی ہیں۔

نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں اور انہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جبکہ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیوز پر شرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکانٹس پر شئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر لکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئر کیں ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔


ای پیپر