ایران نے خام تیل کا کنواں دریافت کرلیا
11 نومبر 2019 (13:57) 2019-11-11

تہران: ایران نے خام تیل کا کنواں دریافت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے جنوب مغرب سے ترپن بلین بیرل خام تیل کا کنواں دریافت کرلیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغرب میں تریپن بلین بیرل کا نیا کنواں دریافت کرلیا گیا۔ خام تیل کا کنواں دریافت ہونے سے ایران کے اپنے ذخائر تقریبا ایک تہائی بڑھ جائیں گے۔حسن روحانی کے مطابق مذکورہ ذخائر صوبہ خوزستان میں دریافت ہوئے جن کا رقبہ چوبیس سو اسکوائر فٹ ہے۔


ای پیپر