نواز شریف کی زندگی کو خطرات بڑھ رہے ہیں: مریم اورنگزیب
11 نومبر 2019 (12:27) 2019-11-11

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کو بارباراسٹیرائیڈزنہیں دیئے جا سکتے، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹرعدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایاجائے۔


ای پیپر