نواز شریف کی آج بیرون ملک روانگی منسوخ
کیپشن:   فائل فوٹو
11 نومبر 2019 (10:14) 2019-11-11

لاہور: نواز شریف کی آج بیرون ملک روانگی منسوخ، سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل سکا جبکہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو پاکستان میں رکھنا انتہائی خطرناک قرار دیدیا۔

سروسز ہسپتال میں میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد نیب کو نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی پھر سفارش کر دی۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات میسر آنی چاہیے۔ پاکستان میں کچھ ٹیسٹ اور ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے ہر لمحہ قیمتی ہے۔ بیرون ملک روانگی کیلئے سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی گئی۔ بار بار ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی، ڈاکٹرز نقصان کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ادھر لندن میں نواز شریف کے علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔


ای پیپر