امریکا میں آگ نے کیلیفورنیا اور لاس اینجلس کے شہروں کو راکھ بنا دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
11 نومبر 2018 (15:58) 2018-11-11

امریکی ریاست کیلیفورنیا اور لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، آگ کے شعلوں نے کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 110 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔ شہر میلبو میں بھی ایمرجنسی نافذ 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ ہالی وڈ ستاروں کے گھر بھی آگ کی لپٹ میں آگئے لیڈی گاگا، وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت اداکاروں نے گھر خالی کرکے جان بچائی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔

امریکا میں آگ نے کیلیفورنیا اور لاس اینجلس کے شہروں کو راکھ بنا دیا۔ دو مقامات پر لگی آگ سے ہر چیز جھلس کر رہ گئی، 70 ہزار ایکٹر رقبے پر لگی آگ سے 7 ہزار عمارتیں اور گھر جل کر خاک۔ ہزاروں ایکٹر پر لگی آگ کے سامنے محکمہ فائر فائٹرز بے بس، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی دہکتے انگاروں کو ٹھنڈا کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر