فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی عرب، کویت اور اردن میں سیلاب نے تباہی مچا دی
11 نومبر 2018 (14:18) 2018-11-11

ریاض: سعودی عرب، کویت ، اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔

اردن میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک متعدد لاپتہ جبکہ کویت میں 1 شخص ہلاک ہوگیا۔ سعودی میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

سعودی کے شہر ریاض، جدہ میں طوفانی بارشوں سے کئی کئی فٹ پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔ ہزاروں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ درجنوں پھنس گئیں۔

اُدھر اردن میں 2 ہفتوں سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا۔ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ کویت میں بھی شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر کئی گھر اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔


ای پیپر