Chairman, Red Crescent Society, Abrar ul Haq, five thousand, N95 masks, General Hospital
11 May 2021 (13:13) 2021-05-11

لاہور: چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ابرار الحق کی جنرل ہسپتال میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر سے ملاقات ، ملاقات میں انجمن ہلال احمر کی طرف سے جنرل ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے 5 ہزار این 95 ماسک کا عطیہ دیا ۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ پر میڈیکل کمیونٹی چٹان کی طرح فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے قدرتی آفات و بیماریوں میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے کردار کی تعریف کی ۔

اس موقع پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انجمن ہلال احمر وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق دن رات مصروف عمل ہے جس نے مختلف ہسپتالوں اور اداروں کو کورونا کے مریضوں کیلئے مدد پہنچائی ہے ۔ جنرل ہسپتال کے جدید اور سائنٹیفک آن لائن آگاہی سسٹم سے متاثر ہوا ہوں ۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا ابرار الحق سے اعلیٰ کوالٹی کے ماسک عطیہ کرنے پر اظہار تشکر ، جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اب زیادہ محفوظ ہونگے ۔

خیال رہے کہ ملاقات میں جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق و دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔


ای پیپر