NAB, petition, Supreme Court, LHC, bail, Shehbaz Sharif
11 May 2021 (12:48) 2021-05-11

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ضمانت مسترد کروانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا ۔

نیب لاہور نے لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شہباز شریف کی ضمانت کے تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد مذکورہ ضمانت کیخلاف اور تفصیلی ضمانتی فیصلے میں نظر انداز کئے گئے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں فوری طور پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے ملزم شہباز شریف کیخلاف ٹرائل کورٹ میں دائر کرپشن ریفرنس میں پیش کئے گئے آمدن سے زائد اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کے شواہد کی روشنی میں آئین و قانون کے مطابق تیاری کا آغاز کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ضمانت ملنے کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو کورٹ کی جانب سے بیرون ملک علاج کروانے کی اجازت بھی مل گئی ہے ۔ ن لیگ کے مطابق عید کے بعد شہباز شریف لندن علاج کیلئے جائیں گے ۔


ای پیپر