مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی شدید مذمت
11 May 2021 (12:27) 2021-05-11

لاہور: زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح پاکستانی  شوبزانڈسٹری کے متعدد  فنکاروں  نے بھی   مقبوضہ بیت المقدس میں   اسرائیلی جارحیت  اور   مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ قبلہ اول میں پر امن  فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی  فوجیوں کی فائرنگ اس سے زیادہ ظلم اور جبر بھلا اور کیا ہوسکتا ہے۔

سابق فلمسٹار نور بخاری  کہتی ہیں کہ ہمارے فنکار اور معروف شخصیات اس ظلم کے خلاف کیوں خاموش ہیں؟ ایک روز سب کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

اسی طرح اداکار   اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ    اسرائیلی فوج کے علاوہ عالمی میڈیا اور بااثر ممالک  بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔

معروف ایکٹر فیروز خان   اسرائیلی فوج کے مظالم کے سامنے گرفتار کی جانے والی فلسطینی خاتون کی مسکراہٹ اور  بلند حوصلے کو دیکھ کر متاثر  ہوگئے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پوسٹ کی کہ " یہ ایسے حالات میں بھی جس طرح ، مسکرارہی ہیں! میں اس مسکراہٹ کا فین ہوگیا ہوں"۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی  مسجد الاقصیٰ حملے پر دُنیا کی خاموشی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر