Muslim Ummah, issue, Palestine, Shah Mahmood Qureshi, Israel, UN
11 May 2021 (12:10) 2021-05-11

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، فلسطین کے ایشو پر امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرروت ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں تشدد فی الفور بند ہونا چاہیے ۔ نہتے نمازیوں پر گرنیڈ پھینکنے کی کون سا قانون اجازت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بربریت پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف مسجد اقصیٰ اور فلسطین پر واضح ہے ، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح مؤقف اپنایا ہے ۔

دورہ سعودی عرب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے نتائج آنے والے دنوں میں ظاہر ہوں گے ۔ 500 ملین ڈالر سعودی فنڈز ملیں گے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف کابل میں تھے جہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں ، دہشت گرد حملوں میں ننھے بچوں کو نشانہ بنانا اسلامی اقدار کے خلاف ہے ۔ پاکستان نے ایسے حملوں کی فوری مذمت کی ۔


ای پیپر