Releasing Pakistani prisoners from various Greek jails is the first priority, Pakistani Ambassador Nadeem Khan said
کیپشن:   فائل فوٹو
11 May 2021 (11:17) 2021-05-11

ایتھنز: یونان میں پاکستانی سفیر محمد ندیم خان کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں یونان اور پاکستان کہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یونان کی مختلف جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کوچھڑانا پہلی ترجیح ہے۔

ایتھنز میں نیو نیوز کے نمائندے اشراق نذیر سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یونانی سفیر نے پاکستانی وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ خود انھوں نے بھی یونانی حکومت کے اہم وزرا سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح یونان کے مختلف حراستی کیمپوں اور جیلوں میں قید پاکستانی ہیں، سفارتخانہ انھیں ہر ممکن قانون مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارتخانہ پاکستانیوں کا اپنا گھر ہے، دیار غیر میں ہمیں گروپوں میں تقسیم ہونے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ یونان میں کورونا وائرس کی خراب صورتحال اور سفارتی عملے کے کچھ اراکین کے اس میں مبتلا ہونے کے باوجود سفارتخانہ پاکستان ایتھنز نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے تمام ضروری امور پر کام جاری رکھا۔

ندیم خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران یونان بھر کے مختلف حراستی کیمپوں میں پاکستانی قیدیوں کے لیے ضروریات زندگی کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ یونان کے سب سے بڑے جزیرہ کریتی میں کچھ مہینے پہلے ہونے والے ایک واقعہ کے دوران درجنوں پاکستانیوں کو مقامی پولیس نے حراست میں لیا۔ سفارتخانہ پاکستان ایتھنز نے فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان پاکستانیوں کو سفارتخانہ کی طرف سے وکیل مہیا کیے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ان کی ڈیپورٹنگ کو فوری رکوایا گیا اور یونانی قوانین کے مطابق فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی گئی۔ سفارتخانہ ان پاکستانیوں کو ہر ممکن قانون مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونان میں پاکستانی مزدور ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی دن رات کی محنت کی وجہ سے قیمتی ذرمبادلہ پاکستان جاتا ہے کروناوائرس کے باوجود یونان بھر میں جس جگہ بھی پاکستانیوں کو ہماری ضرورت پڑی تو ہمارا سفارتی عملہ فوری طور پر وہاں پہنچا سفیر پاکستان نے یونان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔


ای پیپر