Introducing new and exciting features in Instagram and Messenger
کیپشن:   فائل فوٹو
11 May 2021 (11:06) 2021-05-11

لاہور: سوشل میڈیا کی مشہور ایپس انسٹاگرام اور میسنجر نے صارفین کیلئے ایسے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں دلچسپ چیزیں دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس ہیں کہ فیس بک انتظامیہ نے ایسی دو نئی چیٹ تھیمز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی انسٹاگرام اور میسنجر کا حصہ ہونگی۔

ان میں سے انسٹاگرام میں ایک نیا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیچر ان باکس سین ہے۔ اس فیچر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین کو ان باکس میں دیکھنے سے پتا چل جاتا ہے کہ انہوں نے جن افراد کو پیغامات بھیجے ہیں، وہ اسے دیکھ چکے ہیں یا نہیں۔

اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے میسنجر صارفین کیلئے ایک انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کو استعمال میں لاتے ہوئے پرانی چیٹس کو باآسانی چھپایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاعہ ان ہائیڈ کی گئیں چیٹس تک پہنچنے کیلئے مینیو میں بھی ایک آپشن رکھا گیا ہے۔

خبریں ہیں کہ فیس بک ان دنوں اپنے نئے آڈیو فیچرز پر کام کر رہی ہے۔ ابھی تک جو فیچر متعارف ہوا ہے اس میں صارفین کو یہ سہولت دیدی گئی ہے کہ وہ اپنا آڈیو پیغام بغیر بٹن کر دبائے رکھے آگے بھیج سکتے ہیں، مائیک آئیکون کے ذریعے بھی یہ پیغامات باآسانی بھیجے جا سکیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ میسنجر کے بعد اس فیچر کو بہت جلد ہی انسٹاگرام کے صارفین کیلئے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔


ای پیپر