Punjab Chief Minister, Usman Buzdar, health department, corona vaccine, journalists
11 May 2021 (11:01) 2021-05-11

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام ، عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا ۔

عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کی ۔ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء سے مزید 113 اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 106 ہو گئی ، 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 84 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، 38 ہزار 883 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.93 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوچکی ہے ۔


ای پیپر