Pakistan cricket team, victory, Harare Test, new records, PCB, ICC
11 May 2021 (08:24) 2021-05-11

ہرارے: پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخیں رقم کر دیں ۔ پاکستانی بولرز اور کپتان بابراعظم کو نئے اعزازات مل گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹی بار جبکہ پاکستان کی طرف سے پہلی مرتبہ ایک ہی میچ کے دوران تین بولرز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلی اننگز میں حسن علی ، دوسری اننگز میں نعمان علی جبکہ تیسری میں یہ کارنامہ شاہین آفریدی نے انجام دیا ۔

اس کے علاوہ یہ پاکستان کی تاریخ کا چھٹا موقع ہے جب ایک ہی اننگز میں دو بولرز نے پانچ ، پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ نعمان علی اور شاہین آفریدی کے اننگز میں پانچ ، پانچ وکٹیں لینے سے ایک اور تاریخ رقم ہوئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 112 سال بعد کسی بھی ٹیسٹ میچ کی اننگز کی تمام وکٹیں لیفٹ آرم بولرز کے حصہ میں آئیں ۔ مزید یہ کہ بابراعظم بطور کپتان ابتدائی چار ٹیسٹ جیتنے والے پاکستان کے پہلے ، دنیا کے اٹھویں کپتان بن گئے ۔


ای پیپر