اکبر بگٹی کے پوتے کا بلوچستان پر مودی کو کرا را جواب
11 May 2020 (22:39) 2020-05-11

ڈیرہ بگٹی :ڈیرہ بگٹی سے رکن بلوچستان اسمبلی اور ممتاز قوم پرست سیاستدان نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے میر گہرام بگٹی نے بلوچستان کیحوالے سے بھارتی میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے کا جواب دے دیا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں اکبر بگٹی کے پوتے نے کہا کہ صوبے میں آزادی کی کوئی تحریک نہیں ہے، بلوچستان ، پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔میر گہرام بگٹی نے مزید کہا کہ پوری بلوچ قوم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ایک ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی میڈیا کے پاس ان کا موبائل نمبر ہے تو وہ ان سے رابطہ کرے، وہ انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔


ای پیپر