وزیر اعظم عمران خان کی کرونا سے متعلق اہم ہدایات ،بڑا حکم
11 May 2020 (20:25) 2020-05-11

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ سےمتعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات دورکیےجائیں۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی اور ملک میں کوروناکیسز،متاثرہ افرادکوطبی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی سامان کی فراہمی اورسہولیات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے،ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرزکےبہترین استعمال کے لیےمربوط حکمت عملی تیارکی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر میسرسہولت تک آسانی سے پہنچا جاسکے۔ معاشی صورتحال،عوامی مسائل کومدنظررکھ کرلاک ڈاوٴن میں نرمی کی گئی۔

معاشی سرگرمیوں،حفاظتی اقدامات کےدرمیان توازن برقراررکھاجائے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر عالمی سطح پرنظر ثانی کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے انسداد کی وقتی حکمت عملی ہے۔ تاہم اس وبا سےبچاوٴکےلیےحفاظتی اقدامات کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیے۔ عوام کوعلامات کی صورت میں خودکوروناٹیسٹ کی ترغیب دی جائے۔


ای پیپر