ایران نے امریکہ کیخلاف طبل جنگ بجادیا
11 May 2020 (18:36) 2020-05-11

تہران: ایران نے ایک دفعہ پھر امریکہ کیخلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے ٹرمپ کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں گھیٹنے کا پروگرام بنا لیا ہے ۔

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکا کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ لاقانونیت ساکھ کو متاثر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی ہے۔

جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکا کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


ای پیپر