راولپنڈی پولیس میں خواجہ سرا کی تعیناتی
11 May 2020 (18:36) 2020-05-11

راولپنڈی: خواجہ سراؤں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے راولپنڈی کے خواتین پولیس اسٹیشن میں خواجہ سرا کو تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو محکمہ پولیس میں تعینات کیا گیا ہے، جس کا مقصد خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل اور ان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، اس حوالے سے راولپنڈی کے خواتین پولیس اسٹیشن میں ایک خواجہ سرا کو بھرتی کیا گیا ہے، راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا کو پولیس محکمہ میں بھرتی کیا گیا ہے۔

ریم شریف کو تھانے میں خواجہ سراو?ں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر خواتین کے معاملے کو بھی دیکھیں گے۔محکمہ پولیس کے مطابق ریم شریف کی تعیناتی راولپنڈی میں واقع خواتین پولیس اسٹیشن میں ہوگی اور انہیں وہی یونیفارم دیا جائے گا جو وہاں دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کو دیا جا تا ہے۔


ای پیپر