ایرانی بحریہ کا میزائل حملے میں بڑا جانی نقصان،19 سے زائد ہلاک
11 May 2020 (18:11) 2020-05-11

تہران:خلیج عمان میں جنوبی بندرگاہ جاسک کے قریب ایرانی فوج کے مال بردار بحری جہاز کونارک میں حادثے کے باعث ایرانی بحریہ کے 19اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ بات ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا نے بتائی ہے ۔

اتوار کی رات کو بحریہ کی مشقوں کے دوران ہونے والے اس حادثے میں دیگر 15افراد زخمی ہوگئے۔بیان کے مطابق تکنیکی تحقیقات کیلئے کونارک کو بندرگاہ منتقل کردیاگیاہے۔


ای پیپر