امریکہ میں پھنسے پاکستانی ٗ اسلام آباد روانہ
11 May 2020 (18:06) 2020-05-11

اسلام آباد: امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی خصوصی پرواز 200 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان نے چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست کیا تھا۔ایک اور چارٹرڈ پرواز امریکہ میں پھنسے 150 طلبا کو لے کر 11 مئی کو پاکستان آئے گی۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان افتتاحی پرواز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود رہے۔

امریکہ سے وطن واپس جانے والوں کے لیے پاکستانی سفیر نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


ای پیپر