پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی
11 May 2020 (17:02) 2020-05-11

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔ادھر دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے اب تک 11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 568، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 2,017، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، بلوچستان 24، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 367 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ  2 لاکھ 94 ہزار894 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


ای پیپر