file photo

سعادت حسن منٹو کا آج 108 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
11 May 2020 (15:55) 2020-05-11

لاہور: اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار اور خاکہ نگار سعادت حسن منٹو کا آج 108 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو موضع سمبرالہ، ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے والد کا نام غلام حسن منٹو تھا جو قوم کے کشمیری تھے۔ سعادت حسن منٹو نے 1931 میں میٹرک پاس کیا اور بعد میں ایم او کالج سے انٹر کا امتحان پاس کیا۔ منٹو نے اپنی تصانیف میں انسانی نفسیات کو موضوع بنایا اور بہترین افسانے تخلیق کئے۔

منٹو کی تحریریں آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں، وہ ایک صاحب اسلوب نثر نگار تھے، ان کے افسانے مضامین اور خاکے اردو ادب میں بے مثال حیثیت رکھتے ہیں، ان کی معروف تحریروں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور گنجے فرشتے، شامل ہیں۔ ان کے کئی افسانوی مجموعے، خاکے اور ڈرامے شائع ہو چکے ہیں۔ وہ 18 جنوری 1955ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔


ای پیپر