file photo

چودھری بردران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست، نیا بینچ تشکیل
11 May 2020 (13:34) 2020-05-11

لاہور: چودھری بردران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے دو رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق دو رکنی بینچ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ہوگا۔ اس سے قبل جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

صدر ہائیکورٹ بار نے اعتراض کیا تھا کہ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے وکیل رہ چکے ہیں۔ سابقہ بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔


ای پیپر