file photo

چینی اسیکنڈل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن مجھے بھی بلائے: اسد عمر
11 May 2020 (13:08) 2020-05-11

اسلام آباد: چینی اسیکنڈل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن مجھے بھی بلائے، وفاقی وزیر اسد عمر نے مطالبہ کر دیا۔

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے انھیں اور وزیراعظم کو کمیشن میں بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چینی کی برآمد سے متعلق فیصلے کے بارے میں پوچھا جاسکے۔

اسد عمر نے کہا کہ کابینہ نے چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر کیا، اگر سوال ہے تو ان سے پوچھا جائے، وزیراعظم سے نہیں، اسد عمر نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انھیں ضرور بلایا جائے۔


ای پیپر