file photo

پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، تشویشناک خبر آگئی
11 May 2020 (10:04) 2020-05-11

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 667 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہزار 941 ہوگئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 442، اسلام آباد میں 679 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 894 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 367 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 ہزار 212 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


ای پیپر