فائل فوٹو

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تراسی ہزار سے زائد ہوگئی
11 May 2020 (09:48) 2020-05-11

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تراسی ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد اکتالیس لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہیں، اب تک چودہ لاکھ ترانوے ہزار صحت مند ہوچکے ہیں۔

امریکا میں اسی ہزار سات سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ تیرہ لاکھ سڑسٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں اموات اکتیس ہزار آٹھ سو سے زائد جبکہ متاثرین دو لاکھ انیس ہزار ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد تیس ہزار پانچ سو ساٹھ اور دو لاکھ انیس ہزار افراد متاثر ہیں۔ فرانس میں اموات چھبیس ہزار تین سو اسی اور متاثرین ایک لاکھ چھہتر ہزار سے زائد ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ نو ہزار سے زائد ہے۔


ای پیپر