صحافتی تنظیموں کی نیونیوز کے لائسنس معطل کرنے کی شدید مذمت
11 May 2020 (09:18) 2020-05-11

لاہور: صحافتی تنظیموں کی نیونیوز کے لائسنس معطل کرنے اور نشریات روکنے کی شدید مذمت۔

پریس کلب لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ نے پیمرا سے نیو نیوز کا لائسنس اور نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا کی جانب سے اچانک لائسنس کی معطلی اور نشریات کو روکنے کے اقدام نے آزادی صحافت کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اقدام کو آزاد میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر الزمان بھٹی اور لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال چوہدری نے پیمرا اور وفاقی وزیر اطلاعات سے نوٹس لینے اور چینل کے لائسنس کو فوری طور پر تبدیل کرکے نشریات مکمل بحال کرنے کی اپیل کی۔


ای پیپر